Virtual Bench

PESHAWAR HIGH COURT

APPLICATION FOR CONDUCT CASE VIA VIDEO LINK

Emails: PHC, Peshawar (arj.phc@gmail.com), Mingora Bench (vlphcmb@gmail.com)
Abbottabad Bench (ar.atdbench@gmail.com), D.I.Khan Bench (phcdikhanbench@yahoo.com)
Bannu Bench (phcbannubench@gmail.com), Incharge Circuit Court Chitral (dsjctl@gmail.com)
Incharge Virtual Bench Kohat (dsjkohat@yahoo.com), Incharge Virtual Bench Mardan (causelist.dsjmardan@gmail.com)

IMPORTANT NOTICE

ہدایتِ معزز چیف جسٹس:

بموجب ہدایاتِ معزز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ (Endst. No. 2043-51/Admn مورخہ 24.03.2026)، تمام معزز وکلاء کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے لیے درخواست سماعت کی مقررہ تاریخ سے کم از کم تین (03) ورکنگ دن پہلے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل، پشاور ہائی کورٹ، پشاور کے دفتر میں جمع کروانا لازمی ہے، بصورتِ دیگر درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

اور ہر پیر کو ہونے والی سماعتوں کی کاز لسٹ جمعرات کے دن تیار کی جاتی ہے۔

Parties Information

V/S

Case Pending at

Counsel Information

Facility to be availed at

Opposite Counsel Information (Optional)

Whether the opposite party/counsel informed

UNDERTAKING

I, advocate for undertake that the information given above is true/authentic to the best of my knowledge, and I shall not record court proceedings through any device, nor make the same public on any platform, and if does so, may be proceeded against under the applicable laws.

SOPs - پشاور ہائی کورٹ ورچوئل بنچ

  • سماعت سے ایک دن قبل شام 3 بجے تک کیس لسٹ چیک کریں۔
  • مقدمہ کے وقت اور ترتیب کی تصدیق کے لیے پشاور ہائی کورٹ کی آفیشل لسٹ پر انحصار کریں ۔
  • اگر درخواست دہندہ کے کیس میں وکالت نامہ موجود نہ ہو تو وی ایل فارم مسترد کر دیا جائے گا۔
  • درخواست میں واضح کریں کہ ویڈیو لنک کہاں سے درکار ہے ۔
  • کیس لسٹ میں "VL" ٹیگ عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک کی منظوری کی علامت ہے۔
  • بغیر "VL" ٹیگ کے کوئی بھی ویڈیو لنک درخواست قابلِ عمل نہیں ہوگی۔
  • اگر عدالت نے ویڈیو لنک کی اجازت دے دی ہے، تو سائل کو مقررہ وقت پر ویڈیو لنک مقام پر حاضر ہونا لازم ہوگا۔
  • اگر عدالت نے ویڈیو لنک کی اجازت نہ دی ہو، تو ذاتی حاضری لازمی ہوگی۔
  • عدالت کی کارروائی کا وقت پہلے سے مینجر پشاور ہائی کورٹ ورچوئل بنچ مردان سے معلوم کریں اور بروقت پہنچنے کو یقینی بنائیں۔
  • سائل خود ویڈیو لنک کی درخواست نہیں دے سکتا، صرف وکیل کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔
  • وکیل کو مقدمے کی مکمل فائل، ثبوت، اور دلائل کی تیاری کے ساتھ عدالت میں حاضر ہونا چاہیے۔
  • عدالت کی اجازت کے بعد سائل کو مقررہ وقت پر پشاور ہائی کورٹ رچوئل بنچ مردان پر حاضر ہونا ضروری ہے۔
  • وکیل کو بار کونسل کے ضابطوں کے مطابق مکمل اور مناسب لباس زیب تن کرنا چاہیے۔
  • ویڈیو لنک کے دوران سائل غیر ضروری شور، گفتگو یا بدنظمی سے پرہیز کرے۔
  • سائل صرف وکیل کے ذریعے گفتگو کرے اور عدالت کے سوالات کا ادب سے جواب دے۔
  • وکیل کو کم از کم 15 منٹ پہلے ویڈیو لنک پر ویڈیو روم میں حاضر ہونا چاہیے۔
  • عدالت میں مؤدب رویہ اختیار کریں، غیر ضروری گفتگو سے گریز کریں۔
  • عدالت کے عملے ریڈر، محرر، وغیرہ کے ساتھ نرمی اور شائستگی سے پیش آئیں۔
  • موبائل فون بند رکھیں یا سائلنٹ موڈ پر رکھیں۔
  • ویڈیو یا آڈیو ریکارڈ کرنا، اسکرین شاٹ لینا یا مواد شیئر کرنا سخت ممنوع ہے۔
  • دورانِ ویڈیو لنک کارروائی موبائل فون کا استعمال سخت ممنوع ہے۔
  • اگر کسی سائل نے ایسا کیا، تو عدالت اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔